لاہور( نیوز ڈیسک)فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار انور علی طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق 71 سالہ انور علی فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق انور علی کا علاج جاری ہے اور اب وہ روبصحت ہیں۔اداکار انور علی کے بیٹے نے بتایا کہ والد صاحب پچھلے کچھ مہینوں سے بیمار ہیں، 3 دن پہلے طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی، اب آئی سی یو میں ہیں۔
مزید پڑھیں:افریقی ملک میں ہیلی کاپٹرحادثہ ،وزیردفاع ،وزیرماحولیات سمیت 8افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے
