Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر فراڈ اور دھمکیوں کے الزام میں گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر خرم گجر کو امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان نے تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست دی کہ خرم گجر نے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے ان سے دو لاکھ یورو وصول کیے تھے۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود نہ تو پلاٹ دکھایا گیا اور نہ ہی خریدا گیا۔

مدعی کے مطابق، جب رقم واپس مانگی گئی تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کیا بلکہ سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزم پر امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں