لاہور (شوبز ڈیسک) سسٹرولوجی سے شہرت پانے والی معروف یوٹیوبر اقراء کنول اور ان کے شوہر اریب کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشخبری کا اعلان اقراء نے انسٹاگرام پر کیا۔
اقراء کنول نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “ہماری زندگی کی سب سے بڑی بلیسنگ ہماری بیٹی آج دنیا میں آ گئی ہے۔ اریب کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پہلی اولاد بیٹی ہو اور اللہ نے ہماری تمام دعاؤں کو بہت خوبصورت انداز میں پورا کردیا۔ الحمداللہ”۔
اقراء نے بیٹی کو گود میں اٹھائے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں گلابی رنگ کے غبارے اور پھولوں کے گلدستے نمایاں ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اقراء اور اریب کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سندھ میں سیلابی صورتحال ،کراچی ڈوب گیا،وزیراعظم کا نوٹس
