Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

حمیرا اصغر کی رپورٹ نے موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے، جانیے؟

کراچی( اوصاف نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اداکارہ کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔

حمیرا اصغر کی فائنل رپورٹ نے اداکارہ کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے، جس میں بتایا گیا کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں، حمیرا کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے، اداکارہ کی لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، جسمانی اعضاء نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں، حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے، موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش میں بہت مدد مل سکتی تھی۔

مزید پڑھیں‌:وفاقی کابینہ کا گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں