Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

نجی چینل کے ڈرامے ’مہرہ‘ میں لائبہ خان کے پہنے گئے لہنگے کی قیمت

کراچی (اوصاف نیوز)ناظرین کے انٹرٹینمنٹ کے ذوق کی تسکین کیلئے نجی چینل پر دکھائے جانے والے ڈرامے ’مہرہ‘ کی کہانی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی ایک ایک قسط یوٹیوب پر کئی کئی ملین ویوز حاصل کررہی اور دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ڈرامے کے کلپس خاصے وائرل ہورہےہیں۔

حال ہی میں دیکھی گئی قسط میں لائبہ خان اور میکائیل ذوالفقار ( علیزے اور حمزہ ) کے ریسیپشن کی تقریب نے دیکھنے والوں کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں ہر طرف اس قسط کے چرچے ہیں وہیں لائبہ خان کے ڈرامے میں ریسیپشن کی تقریب میں پہنے گئے پنک لہنگے کو بھی خاصا پسند کیا جارہا ہے۔

نجی چینل کے ڈرامے مہرہ کی 31 ویں قسط میں لائبہ خان کا پہنا گیا پنک لہنگاEpoque برانڈ کا ہے۔

برانڈ کے ویب سائٹ پر اس لہنگے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

مزید پڑھیں :شہبازشریف حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں