Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سوناکشی سنہا کا شوہر ظہیر اقبال کے مذہب کے بارے اہم انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی دبنگ گرل معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے شوہر ظہیر اقبال کے درمیان مذہب کبھی نہیں آئیگا۔ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے جو ظہیر اقبال کے ساتھ میری شادی کو مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے بین المذاہب رسومات، خاندانی رشتوں اور اپنے آئندہ پروجیکٹس پر بھی گفتگو کی, 38 سالہ سوناکشی نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے اپنی محبت، بین المذاہب شادی اور نئی فلموں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ انکے خاندان نے اس شادی اور انکے شوہر کا محبت سے استقبال کیا۔

سوناکشی نے کہا کہ ہمارے تعلقات میں مذہب کبھی آڑے نہیں آیا، بطور میاں بیوی ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ ظہیر اور انکا خاندان اپنی روایات پر عمل کرتا ہے جسکا میں احترام کرتی ہوں۔ اسی طرح میں اور میرا خاندان بھی اپنی روایات پر عمل پیرا ہے اور ظہیر اور انکے گھر والے ہمارا احترام کرتے ہیں۔

مذہب کی وجہ سے کبھی ہمارے درمیان کوئی سوال، جھگڑا یا کشیدگی نہیں ہوئی اور میرے خیال میں یہی سب سے خوبصورت بات ہے۔ ہماری طاقت ایک دوسرے کے احترام میں ہے۔

انھوں نے کہا میرے والدین نے کھلے دل سے ظہیر کو گلے لگایا اور خاندان کا حصہ بنایا، سوناکشی نے کہا وہ سو فیصد داماد ہیں۔ جب وہ آتے ہیں تو سب کہتے ہیں کہ ظہیر آرہا ہے داماد جی آرہے ہیں۔

میری والدہ ان سے پوچھتی رہتی ہیں کیا کھاؤ گے، جبکہ میرے والد بہت پیار سے انکے ساتھ وقت گزارتے ہیں
مزیدپڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں