Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

کترینہ کیف کی نجی تصاویر لیک، مداح سیخ پا

لندن(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں،ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔


کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیاہے۔
متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا ہےکہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی 20 ،پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آ گئی؟

یہ بھی پڑھیں