ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے چلڈرنز ڈے اپنے ننھے مداحوں کے ساتھ منا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اداکار جو بچوں سے بے حد محبت کے حوالے سے مشہور ہیں، نے یو اے ای دورے کے دوران بچوں سے ایک خصوصی بیک اسٹیج ملاقات کا اہتمام کیا۔
ویرال بھیانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں 59 سالہ سلمان خان بچوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، انہیں مسکرا کر ویلکم کررہے ہیں اور مسلسل ان کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر سلمان خان کے اقدام کو سراہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ سلمان خان اور بچوں کے درمیان خاص لگاؤ ہے۔ ایک اور نے انہیں مین ود اے گولڈن ہارٹ کہا، جبکہ ایک فین نے تبصرہ کیا کہ سلمان دا گریٹ۔
سلمان خان کئی بار اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ایک دن بچوں کے والد بننا چاہتے ہیں۔ شادی کا کوئی ارادہ نہ ہونے کے باوجود وہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ بچوں کو گود لینے کا سوچ رہے ہیں۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ٹو مچ میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن بچے ضرور ہوں گے، جلد ہی، دیکھتے ہیں کب۔
فی الحال سلمان خان مصروف ترین شیڈول کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ان کی نئی فلم بیٹل آف گیلوان، جو 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے متاثر ہے، اگلے سال کے وسط میں ریلیز ہوگی۔ اسی دوران وہ بگ باس 18میں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

