Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

جارج بش خلائی مخلوق کی آمد بارے جانتے تھے،نئی ڈاکیو منٹری میں دعویٰ

نیویارک (اوصاف نیوز)سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے مبینہ طور پر 1964 میں نیو میکسیکو کے ایک خفیہ ایئر بیس پر انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان ہونے والے رابطے کی تفصیلات ایک وفاقی اہلکار کو بتائی تھیں، یہ دعویٰ حال ہی میں ایمیزون پر جاری ایک نئی دستاویزی فلم میں سامنے آیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈاکٹرمیرک ڈیوس، ماہر فلکیات اور سابقہ ”ایڈوانسڈ ایروسپیس تھریٹ آئیڈینٹیفیکیشن پروگرام“ کے سائنسی مشیر، نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2003 میں صدر بش کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں میں یہ بات علم میں آئی۔ ڈیوس کے مطابق بش نے بتایا کہ تین خلائی جہاز بیس کے قریب آئے، جن میں سے ایک نے لینڈ کیا اور اس سے ایک غیر انسانی مخلوق نے نیچے اتر کر ایئر فورس اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے رابطہ کیا۔

جب انہوں نے مزید تفصیلات طلب کیں تو بتایا گیا کہ انہیں ”جاننے کی ضرورت“ نہیں ہے۔ڈیوِس کے مطابق صدر بش نے کہا:”ایک جہاز نے ٹارماک پر لینڈ کیا اور ایک غیر انسانی مخلوق نے جہاز سے اتر کر ایئر فورس اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

جب بش نے مزید تفصیلات دریافت کیں، تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں جاننے کی ضرورت نہیں۔جمعہ کو امیزون پر نشر ہونے والی اس ڈاکیومنٹری کا عنوان ”دی ایج آف ڈسکلوژر“ ہے اور اس میں ماہر فلکیات ایرک ڈیوِس کا انٹرویو شامل ہے، جن کے مطابق مرحوم صدر نے 2003 میں نجی گفتگو کے دوران اس واقعے کا ذکر کیا تھا۔

ڈیوِس کانگریس کے زیر انتظام 2007 میں قائم کیے جانے والے ”ایڈوانسڈ ایئر اسپیس تھریٹ آئیڈنٹیفیکیشن پروگرام“ (اے اے ٹی ائی پی)کے سائنسی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی خدمت کی سیاست نے شیر کو جیت کا نشان بنا دیا: عظمیٰ بخاری

یہ بھی پڑھیں