Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

امیتابھ کے نواسے کا بچن فیملی سے تعلق جوڑنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)ابھرتے ہوئے بولی ووڈ اداکاراگستیا نندا نے اپنے خاندان کی شہرت اور اس کے دباؤ پر کھل کر بات کی۔

اگستیا نندا ایک بڑے فلمی خاندان کا حصہ ہیں۔ وہ بولی وڈ سپر اسٹارامیتابھ بچن کے نواسے اور اداکار ابھیشیک بچن کے بھانجے ہیں۔

اگستیا نندا نے اپنی تازہ ترین فلم ’اکیس‘ کے بعد میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ یہ فلم بایوگرافیکل وار ڈرامہ ہے۔ فلم یکم جنوری 2026 کو بھارتی تھیٹرز میں ریلیز ہوئی ہے۔

IMDb کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جب اگستیا سے پوچھا گیا کہ کیا ”لیجنڈز کے خاندان سے تعلق“ ہونے کی وجہ سے وہ دباؤ محسوس کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اگستیا نے کہا، ’میں اس دباؤ کو بالکل بھی نہیں لیتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ میراث میری نہیں ہے۔ میرا خاندانی نام نندا اس لیے ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے والد کا بیٹا ہوں۔ میں اپنی توجہ صرف یہ رکھنے میں لگاتا ہوں کہ میں اپنے والد کو فخر محسوس کرواؤں اور یہی میراث میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میرے خاندان کے دیگر افراد اداکار ہیں۔ میں ان کے کام کی تعریف کرتا ہوں اوراسے پسند کرتا ہوں۔ لیکن میں کبھی بھی وہ نہیں بن سکتا، اس لیے اس پر وقت ضائع کرنا بھی ضروری نہیں۔‘

اگستیا کی ڈیبیو فلم ’اکیس‘ سری رام راغوان کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ فلم میں دھرمیندر، اگستیا نندا، سمار بھاٹیہ اور جیدیب اہلاؤت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:انسانوں کی طرح کام کرنے والے جدید صنعتی روبوٹس متعارف

یہ بھی پڑھیں