Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستانی ٹی وی کے معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ڈراما گيسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، یہ ڈراما پی ٹی وی کے کلاسک پروگرامز میں شمار ہوتا ہے جسے ناظرین آج بھی شوق سے یاد کرتے ہیں۔خالد حفیظ خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں