Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

فہد مصطفیٰ کا بیان، میں مغرور نہیں مگر اردگرد کے لوگوں سے زیادہ مقبول ہوں

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ نے اپنے بارے میں پھیلنے والے غرور کے تاثر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو مغرور نہیں سمجھتے۔ معروف پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان نے حالیہ انٹرویو میں اس معاملے پر کھل کر بات کی۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ ٹام کروز یا شاہ رخ خان جیسے عالمی ستارے نہیں ہیں، تاہم اپنے اردگرد موجود لوگوں سے زیادہ مقبول ضرور ہیں۔

فہد مصطفیٰ پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ مقبول گیم شو “جیتو پاکستان” کی میزبانی کی وجہ سے بھی بے حد شہرت حاصل ہوئی۔

حال ہی میں نشر ہونے والے کامیاب ڈرامے “کبھی میں کبھی تم” میں بھی فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس ڈرامے میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے پسند کیا۔

اگرچہ فہد مصطفیٰ کا کیریئر طویل اور کامیاب رہا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بعض اوقات ان کے انداز اور رویے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔ بعض افراد انہیں بلند آواز اور سخت لہجے کا حامل قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ اپنی آنے والی فلم “آگ لگی بستی میں” کی تشہیر کے سلسلے میں صحافی ملیحہ رحمان کے یوٹیوب پروگرام میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کہاں کھل کر بات کرنی ہے اور کہاں خود کو محدود رکھنا ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی اسے غرور سمجھتا ہے تو یہ اس کی رائے ہے۔

گفتگو کے دوران فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں ایک بار پھر معذرت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں