پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ(Hina Pervaiz Butt) نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی حالیہ وائرل ویڈیو کو انتہائی شرم ناک قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے پیچھے بیٹھی ایک فیملی واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھی۔
انتہائی شرمناک حرکت ، ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی عقل ہے۔ جہاں دل کرتا کیمرہ نکال کر شروع ہو جاتے، کوئی خیال نہیں کہ آگے پیچھے کوئی فیملی بھی بیٹھی ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کیلئے ایسے لوگ ہیرو ہیں https://t.co/EIarIjMAOZ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 28, 2026
ویڈیو میں ایک خاتون کو کیمرے سے اپنا چہرہ چھپاتے اور رخ موڑتے دکھایا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو مداخلت آمیز اور نامناسب قرار دیا ہے۔حنا پرویز بٹ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی شرم ناک رویہ ہے، ان لوگوں میں نہ شرم ہے، نہ عقل، جہاں دل چاہتا ہے کیمرا نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ آس پاس فیملیز بیٹھی ہو سکتی ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے ایسے افراد ہیرو ہیں۔
