Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ندیم مبارک عرف نانی والا نے حوالات میں رات کیسے گزاری

لاہور: معروف سوشل میڈیا انفلوینسر اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کی گرفتاری کے بعد حوالات میں گزری رات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ندیم مبارک عرف نانی والا کو ابتدائی طور پر تھانے میں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں باقاعدہ حوالات منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں لاپرواہ ڈرائیونگ، سرکاری ملازم کو دھمکانے اور کارِ سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک اہلکاروں نے ایک لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم گاڑی مبینہ طور پر نہ رکی اور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے دوران ان سے ملاقات کے لیے کوئی شخص تھانے نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے رات کا کھانا دال چاول پر مشتمل کھایا اور سادہ ماحول میں رات گزاری۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پوری رات مکمل طور پر آرام نہ کرسکے اور حوالات میں موجود سہولیات ہی استعمال کرتے رہے۔

پولیس نے ان کی لگژری گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دی ہے۔ گرفتار ٹک ٹاکر کو آج کینٹ کچہری میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جہاں عدالت آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں