کراچی (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور معروف پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نے جہاں ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر سب کی توجہ حاصل کی، وہیں اہلیہ سے ان کی محبت نے بھی سب کے دل جیت لیے ہیں۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اس سب میں شاداب خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی گفتگو اگرچہ وہ سنی نہیں جا سکتی، تاہم محبت سب نے خوب دیکھی۔
Shadab Khan won at this life! 😭♥️#HBLPSLFinal I #PSL2024 I #PSLFinal #Lehrerin #ViratKohli𓃵 pic.twitter.com/xuorwpJR85
— sajida afzal (@mahadabdul36) March 19, 2024
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب کی اہلیہ جیت کی خوشی میں شوہر کو داد دی، ساتھ ہی دونوں کے درمیان گفتگو بھی ہوئی، تاہم اس دوران شاداب کی اہلیہ کو تکتے مناظر صارفین کو بھا گئے۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کے مستقبل بارے اللہ جانتا ہے ،خواجہ آصف
بعدازاں شاداب نے گلے میں پہنے میڈل کو اپنی والدہ کو دے دیا اور خود انہیں پہنایا۔ جبکہ اپنا ایوارڈ اہلیہ کو دے دیا۔
واضح رہے اس سے قبل پی ایس ایل کی شروعات سے پہلے شاداب خان اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر عمرے پر لے گئے تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ عمرے سے بڑا تحفہ کچھ نہیں۔
جبکہ کھلاڑی کراچی کنگز کے شان مسعود سے بحث کے باعث بھی سوشل میڈیا پر چرچہ میں تھے۔



