Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

شاہد آفریدی کی اہلیہ کا شہباز گِل کو کرارا جواب

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہونے والی تنقید پر اہلیہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے شاہد آفریدی پی ٹی آئی ٹرولز کے نشانے پر ہیں، ٹرولنگ کا آغاز کرنے والی پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل ہیں جنہوں نے شاہد آفریدی کے ایک دورے کے دوران قمیص شلوار زیب تن کرنے کو عمران خان کی کاپی قرار دیا۔
مزیدپڑھیں :کینسر کے علاوہ نادیہ جمیل کس مرض میں مبتلا؟
شہباز گِل سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاہد آفریدی کیخلاف منفی مہم پر اب انکی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی ایک پوسٹ شیئر کی۔

اسکرین گریب

انہوں نے شہباز گِل کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا تھا آپ بہت سمجھدار اور پڑھے لکھے ہیں لیکن زیادہ وی لاگنگ اور ٹوئٹس کرنے سے آپ کی عقل میں کمی آگئی ہے۔‘

اپنی پوسٹ کے آخر میں نادیہ شاہد نے عمران خان کی طرفداری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ خان صاحب کی ایسے لوگوں سے حفاظت فرمایے ، آمین‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’بار بار میرے نام سے جعلی پوسٹ یا خبریں بنانے والوں سے التماس ہے کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں ، یہ کام کسی اور کیلئے نہیں بلکہ کم سے کم اُن کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہوگا ۔‘

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے اگر کوئی بات کرنی یا بیان دینے کی ضرورت ہوئی تو اُسکے لیے میڈیا اور میرا ایکس (ٹویٹر) ہینڈل موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں