کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر و کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے سرپرائز کی یادگار تصاویر جاری کردیں۔
جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ شعیب ملک کے ساتھ منائی اور اس کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی جاری کیں۔
ثناء جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں مرون لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک اس موقع پر سرمئی شرٹ کے ساتھ خاکی رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے ہیں۔
شعیب ملک نے ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر سرخ و سیاہ غباروں سے ایک جگہ کو سجایا جبکہ آسمانی برتھ ڈے کیک کا انتخاب کیا جس پر سفید پھول بنے ہوئے ہیں۔
مذکورہ تصاویر کے کیپشن میں ثناء جاوید نے لکھا کہ ‘ صرف ہم دونوں ایک ساتھ، اس خوبصورت سالگرہ کیلئے آپ کا شکریہ، شوہر شعیب ملک’۔
تصاویر میں ثناء جاوید کو موم بتیاں بجھاتے، کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک برتھ ڈے گرل کو کیک کھلاتے بھی نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ ان تصاویر سے قبل شعیب ملک نے سالگرہ کا آغاز ہوتے ہی انسٹاگرام پر برتھ ڈے پوسٹ جاری کی تھی جس میں وہ ثناء کیساتھ تھے اور میز پر گلدستہ رکھا ہوا تھا۔
دونوں پوسٹ ایک یکسانیت ہے اور وہ یہ کے دونوں ہی کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین منفی کمنٹ لکھ رہے ہیں اور انہیں پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ‘دھوکے باز’ لکھ رہے ہیں۔


