Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ویرات کوہلی نے دو ماہ کرکٹ سے دور کیسے گزارے؟

لندن(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بیٹے اکائے کی پیدائش کے دوران بیرونِ ملک جا کر 2 ماہ کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاحت کردی۔

15 فروری 2024 کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کی تھی اور وہ بھارت چھوڑ گئے تھے۔

آئی پی ایل کے ایک میچ کے بعد ویرات کوہلی سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم 2 ماہ کے لیے بھارت سے باہر تھے، ہم ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں لوگ ہمیں پہچان نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ وقت گزارنا اور صرف دو ماہ تک نارمل محسوس کرنا میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ ایک حقیقی تجربہ تھا۔
مزیدپڑھیں :ثناء جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کا ‘رومانوی’ سرپرائز
ویرات کوہلی نے کہا کہ دو بچوں کے بعد خاندانی لحاظ سے چیزیں بالکل مختلف ہوجاتی ہیں، یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا کہ سڑک پر کسی دوسرے شخص کی طرح ہونا اور کوئی پہچان نہ سکے۔

کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بات کی، اور ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیا جو اس بحث میں کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میرا نام اب صرف دنیا کے مختلف حصوں میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے جڑا ہوا ہے جب بات T20 کرکٹ کی ہو تو مجھے لگتا ہے یہ میں نے حاصل کرلیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں