Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، کئی عہدیداروں کی برطرفی بھی ہو گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کئی شعبوں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے محکموں کی تنظیم نو سے تقرریوں اور تبادلوں کا بھی امکان ہے اور محکموں کی تنظیم نو سے کئی عہدیداروں کی برطرفی بھی ہو گی۔

 مزید پڑھیں:  پی سی بی کاریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ کوچز کا مطالبہ ، اشتہار جاری ،دیکھیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں حالیہ بدانتظامی کی وجہ سے چیئرمین محسن نقوی خوش نہیں ہیں اور انہوں نے بدانتظامی پر زیرو ٹالرنس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں