کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کومنانے کامقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردارکواجاگرکرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سپورٹس تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے۔23 اگست 2013 کو اقوام متحدہ نے ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن ہر سال 6 اپریل کو منانے کافیصلہ کیاتھا۔



