لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی اور آمد و رفت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کثیر المنزلہ بلڈنگ خرید لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی، بلڈنگ کو سیون اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل آمد سے ٹریفک کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ڈی جی رینجرز نے پولیس کے اختیارات بھی مانگ لیے
سابق چیئرمین ذکا اشرف کے حالیہ دور میں اس منصوبے پر پیش رفت ہوئی تھی، اب پی سی بی نے باقاعدہ طور پر یہ عمارت خرید لی ہے، اس کا اسٹرکچر فلیٹس کا ہے جسے ہوٹل بنانے کیلئے تعمیراتی کام کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں بھی معیاری رہائشی سہولت موجود ہے تاہم کمروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں کہ ٹیمیں ایک ساتھ قیام کر سکیں۔



