Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوٸنٹی سیریز کیلٸے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں محمد یوسف بیٹنگ کوچ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔
مزیدپڑھیں:باجوڑ، پی ٹی آئی جلسے میں فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما بال بال بچ گئے، ایک شخص جاں بحق
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔ پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ واضح رہے کہ اظہر محمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں