Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

باجوڑ، پی ٹی آئی جلسے میں فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما بال بال بچ گئے، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(ویب ڈیسک)باجوڑ کے این اے8 اور پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، فائرنگ کا واقعہ نواگئی بازار میں پیش آیا۔

فائرنگ کے وقت نواگئی بازار میں جلسے ہونا تھا، گل ظفر خان نواگئی بازار میں اپنے کارکنان کی ہمراہ موجود تھے۔
مزیدپڑھیں :اسلام آباد میں نا معلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے
گل ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف نعرے بازی کے بعد گاڑی پر سیدھا فائرنگ ہوئی۔ لیکن خوش قسمتی سے پی ٹی آئی رہنما محفوط رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ متعدد کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں