اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد غوری ٹاؤن فیز فور میں نامعلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں والد اور اسکے دو کمسن بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شہرون ،07 سالہ آریان اورد 10 سالہ بچی ادا کے نام سے ہوئی۔
مزیدپڑھیں :سال 2024 کے پہلے سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگیا
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا، تاہم گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

