Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سال 2024 کے پہلے سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگیا

میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا بھر میں مکمل سورج گرہن کا شمالی میکسیکو میں آغاز ہوگیا، سورج گرہن میکسیکو کے بعد امریکا اورکینیڈا میں دیکھا جاسکےگا۔

سورج گرہن کے سبب امریکا کی 15ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ امریکہ میں لاکھوں لوگ دوسری ریاستوں میں جانے لگے

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن براعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں دیکھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا۔

چونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں رات ہوگی اس لیے ان ممالک کے لوگ سورج گرہن براہ راست نہیں دیکھیں گے لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جس کی بدولت پاکستانی بھی آج ہونے والے سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :آرایس ایس جیسی خاکی شارٹس پہننا پریانکاچوپڑا کومہنگاپڑ گیا
امریکہ میں لاکھوں لوگ سورج گرہن دیکھنے کے لیے ان ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہو جائے گا اور دن میں اندھیرا چھا جائے گا۔

سورج گرہن کے حوالے سے مختلف گروپوں میں الگ الگ نظریات پائے جاتے ہیں۔

اسلام میں سورج گرہن کے بعد نماز کسوف یا نماز خوف پڑھی جاتی ہے۔ مغرب میں بعض عامل اسے توانائی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

سال 2024 میں تین بار سورج گرہن ہوگا۔ جب کہ چاند گرہن دو مرتبہ دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں