Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پاکستانی فاسٹ بولراحسان اللہ چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے

پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ آئندہ چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللہ کے انگلینڈ میں علاج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی اس سلسلے میں معاونت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم میں واپسی پر فاسٹ باؤلرمحمد عامر کا ردعمل سامنے آگیا

احسان اللہ سرجری کے باوجود کہنی کے درد سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے، وہ ری ہیب کے باوجود درد میں مبتلا ہیں۔

فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں.

یہ بھی پڑھیں