Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

قومی کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے چھوٹے بھائی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

پاکستانی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس جمعہ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریب جمعہ کی شب لاہور کے ایک نجی فارم ہاؤس میں ہوگی جس میں ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے خصوصی قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں:  بابراعظم کا شادی کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

خاتون کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی کی تقریب میں کرکٹرز کی بھی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑے کی منگنی کی تقریب چند روز قبل واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں