Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

قومی کرکٹ ٹیم خان کےلئے بول پڑی،بابراعظم نے آرمی چیف سے ایساکیاکہاجس سے ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی افتخار شیرازی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ ملٹری اکیڈمی کاکول سے کرانےکافیصلہ کیاجودرست ثابت نہ ہوا ،ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کوفٹنس کے مسائل شروع ہوگئے ،ملٹری ٹریننگ جوکہ بہت سخت نوعیت کی ہے فوجیوں نے توجنگ لڑنی ہوتی ہے اس لیول کی ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کی پرفارمنس ٹھیک ہونے کے اوربھی خراب ہوگئی
مزیدپڑھیں :دوسری شادی نہ کرنے کے بیان پر سونیا حسین نے شیر افضل کی تعریف کر دی
اورمتعددکھلاڑی فٹنس مسائل کاشکار ہوگئے،اسی دوران جب ٹریننگ کیمپ ختم ہوا توایک ڈنرکااہتمام کیاگیااس افطارڈنرمیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئےجس کی تصاویر بھی منظر عام پرآئیں ،کھلاڑیوں نے آرمی چیف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اورگپ شپ بھی کی ۔
صحافی افتخار شیرازی نے کہاکہ ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایاکہ آرمی چیف خوشگوار موڈ میں تھے.
مزیدپڑھیں :پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
آرمی چیف کے ساتھ گپ شپ ہورہی تھی توکھلاڑیوں نے مناسب سمجھاکہ کیوں نہ آرمی چیف سے دل کی بات کی جائے،اسی دوران بابراوراورچنددیگرکھلاڑیوں نے کہاکہ دیکھیں جی یہ جو یہ جواڈیالہ(عمران خان) میں ہیں وہ ہمارے بھی کپتان ہیں اس شخص نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیاہے،92کاورلڈ کپ جیتاہے اس کے علاوہ یہ پاکستان کے کرکٹرز کا آئیڈیل رہاہےاس نے ملک میں ایسے سٹینڈرڈ سیٹ کیے کہ ہرکوئی چاہتاتھاکہ عمران خان بنے،ٹیلنٹ کوآگے لیکرآیاان کی اس ملک کے لیے بڑی کمال کی خدمات ہیں.
مزیدپڑھیں :عمران خان نے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
سر اس معاملےپرتھوڑی نظرثانی ہونی چاہیےوہ جیل میں ہیں اچھانہیں لگتا،سینئرصحافی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیاکہ اس بات کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی پریشان ہوگئےمحفل برخاست ہونے کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں کوبلالیا اورکہاکہ یہ آپ نے آرمی چیف کے سامنے کیاکہہ دیایہ موقع ایسی بات کرنے کانہیں تھا،کھلاڑیوں نے کہاکہ ہم نے تولائٹرنوٹ پربات کردی ،افتخار شیرازی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی اس بات کے بعد اب یہ سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کھلاڑیوں نے ایسی بات کیوں کی اس کے پیچھے کیاایجنڈاہے۔

یہ بھی پڑھیں