Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

دوسری شادی نہ کرنے کے بیان پر سونیا حسین نے شیر افضل کی تعریف کر دی

کراچی(ویب‌ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کی جانب سے دوسری شادی نہ کرنے سے متعلق بیان پر پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا ردِ عمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ان کی بے حد تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جس ظالمانہ معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ وہ انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ صرف ایک بیٹے کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے نہ صرف اپنی بیوی کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔

مزیدپڑھیں :پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

کچھ روز قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے دوسری شادی کا سوال کیا گیا ، جسکے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2007 میں ان کی اہلیہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ دوسری شادی کرلیں، کیونکہ اس وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ ان کی شادی کو 5 سے 6 سال ہوچکے تھے اور اس وقت ان کے والد زندہ تھے اور ان کے معاشرے میں مرد کے لیے اولاد(بیٹے) کی خاطر دوسری شادی کرنا معمول تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچتے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن (دوسری بیوی) لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔ کسی خاتون (بالخصوص اگر وہ شریک حیات ہے) پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ آپ اپنی کسی خوشی یا کسی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کرلیں، اس خاتون کی بھی ایک ہی زندگی ہے، وہ عورت سب کچھ چھوڑ کر آپ کے گھر آکر نئی زندگی شروع کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں