Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

عمران خان نے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک ) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت عرصے سے جاری کوششوں کے بعد آخر کار عمران خان نے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ تاہم مذاکرات سے پہلے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں :مریض کی منتقلی کیلئے میرا ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے، مریم نواز
بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔

اس حوالے سے شبلی فراز نے بھی مذاکرات کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں