Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پاکستان نے نیوزی لینڈ کوآخری ٹی ٹوئنٹی میں 9رنز سے شکست دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9رنز سے شکست دیدی،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے ،جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.2اوورز میں 169رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو صائم ایوب لگاتار پانچویں اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف ایک رن بنانے کے بعد ولیم او رورک کی وکٹ بن گئے۔

کپتان بابر اعظم اور عثمان خان نے اس موقع پر ٹیم کو سنبھالا دیا اور دوسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔

81 کے مجموعی اسکور پر اش سودھی نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے 31 رنز بنانے والے عثمان خان کو چلتا کردیا۔
مزیدپڑھیں :معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر جنات کا بسیرا
بابر نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ فخر زمان کے ہمراہ اسکور کو 123 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر 44 گیندوں پر 69 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان بولڈ ہو گئے۔

فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 گیندوں پر 43 رنز کی باری کھیل کر پاکستان کے اسکور کو معقول مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے زکارے فولکس، ولیم او رورک، بین سیئرز، اش سودھی اور جیمز نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھی تین تبدیلیاں کرتے ہوئے میچ کے لیے ٹم سیفرٹ، کولن میکونچی اور زکاری فولکس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم**(کپتان)**، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر۔

یہ بھی پڑھیں