Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، اسٹوکس اور ایٹکنسن کے بعد اولی رابنسن بھی دوسرے ٹیسٹ سے باہر

لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر اولی رابنسن گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

32 سالہ اولی رابنسن کو جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد دائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر ان کا اسکین بھی کرایا گیا۔

اسی انجری کے باعث انہیں سیریز کے دوسرے میچ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اولی رابنسن نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز سے فتح دلائی تھی۔

لارڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔

ان کی جگہ نئے کھلاڑی ہینری کروکومب کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بدھ سے دی اوول میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ ٹیم پہلے ہی کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے جو ایک الگ معاملے کی انکوائری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں۔ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں سونا یکدم مہنگا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں