Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں سونا یکدم مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کے خدشات میں نرمی دیکھی گئی۔

رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,323.29 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جو 9 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 2.5 فیصد بڑھ کر 4,343.80 ڈالر ہوگئے۔

اتوار کو امریکی اور ایرانی حکام نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے، ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔

معاہدے کی پیش رفت کے بعد امریکی ڈالر 10 روز کی کم ترین سطح پر آ گیا، جس سے دیگر کرنسی رکھنے والوں کیلئے سونا سستا ہوگیا، جبکہ تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی کمزوری سے مہنگائی کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس سے سونے کی طلب بہتر ہوئی ہے۔ تاہم یہ رجحان معاہدے کے پائیدار ہونے پر منحصر ہوگا۔

یاد رہے کہ فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے سونے کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد کمی آئی تھی، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

ادھر فیڈرل ریزرو کے آئندہ اجلاس پر بھی سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں، جہاں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 3.3 فیصد، پلاٹینم 2.8 فیصد اور پیلیڈیم 3.1 فیصد مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں