اسلام آباد: پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ مختلف برانڈز اور شہروں میں 50 کلوگرام بوری کی قیمتوں میں معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔
تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 50 کلوگرام سیمنٹ کی ایک بوری 1,350 روپے سے 1,550 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اوسط مارکیٹ قیمت 1,390 روپے سے 1,450 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں لکی سیمنٹکی قیمت 1,500 سے 1,540 روپےبیسٹ وے سیمنٹ1,430 سے 1,570 روپےمیپل لیف سیمنٹ1,570 روپےفوجی سیمنٹ1,440 سے 1,540 روپےڈی جی خان سیمنٹ1,440 سے 1,480 روپےپاک سیمنٹ1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پائیدار سیمنٹ1,380 سے 1,505 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں فرق کی بنیادی وجوہات برانڈ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات، مقامی طلب اور مختلف شہروں کی مارکیٹ صورتحال ہیں۔ تعمیرات کا منصوبہ بنانے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خریداری سے قبل مختلف ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ ضرور کریں تاکہ مناسب نرخ پر سیمنٹ حاصل کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ درجہ بندی میں بہتری کے باوجود کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل


