Search
Close this search box.
منگل ,16 جون ,2026ء

سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل

سری لنکا(نیوز ڈیسک)دمبولا میں سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اس سے قبل دوران میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔

ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔

مزید پڑھیں۔خیبرپختونخوا حکومت کا کل بروز بدھ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں