نیویارک(سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ کے دوران امریکا اور ویسٹ انڈیز میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور شدت پسند تنظیم داعش نے ورلڈ کپ میچز میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9جون کو نیو یارک میں پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ داعش نے ویسٹ انڈین بورڈ کو بھی دھمکی بھیجی ہے۔
مزیدپڑھیں :اہرام مصر کیلئے بھاری پتھر کیسے لائے گئے ؟ ہوشربا انکشاف
امریکی اور ویسٹ انڈیز کے سیکیورٹی اداروں نے دھمکی موصول ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ہیں۔
امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز آئندہ ماہ دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔



