اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) دنیا میں شاید چند ہی لوگ ہوں گے جو لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے نام سے ناواقف ہوں۔ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کو شائقین بے حد پسند کرتے ہیں، فٹبال میں شاید ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو جو ان دونوں کھلاڑیوں کی دسترس میں نہ ہو۔
یہ دونوں کھلاڑی ویسے تو فٹبال کے اسٹار ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی ایڈیٹڈ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں کھلاڑیوں کو ہاتھ میں بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:صارفین نے نسیم شاہ کو جلیبی والے کی بات سننے کا مشورہ کیوں دیا؟
ایک صارف نے لکھا کہ تصاویر ایڈٹ کرکے دونوں کھلاڑیوں کو بلے بازوں کے روپ میں دکھایا گیا ہے ان میں سے ایک بولر کیوں نہیں ہوسکتا؟
ایک ایکس صارف نے رونالڈو اور میسی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ بولر ہونا جرم ہے کیا؟
ایک صارف نے میسی کو آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر سے تشبیہ دی تو رونالڈو کا موازنہ آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش سے کیا۔
میسی کے ایک چاہنے والے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلے باز کے روپ میں بھی بہت اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔
شبہم لکھتے ہیں کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میسی نیوزی لینڈ جبکہ رونالڈو آسٹریلیا کے لیے کھیل رہے ہیں۔

