Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

شاہین آفریدی کی پانچوں انگلیاں گھی میں، نہ کھیلنے کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود شاہین آفریدی کو لاکھوں روپے ملیں گے۔ ان کو دی ہنڈرڈ لیگ کی انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزارسے زائد روپے اداکرے گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطردی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکارکیا تھا، شاہین آفریدی کو5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ میں سائن کرنے والے کھلاڑیوں کوامیج رائٹس کے بدلے انکےکنٹریکٹ کا5 فیصد ملتا ہے۔

برطانوی میڈیامگر دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا۔

کا مزید کہنا ہے کہ ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کے متبادل کےطور پر شامل کرلیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ ہینری کو شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے۔
مزیدپڑھیں :گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی ویرات، روہت شرما کو وارننگ دے ڈالی

یہ بھی پڑھیں