راولپنڈی (ویب ڈیسک) 1992 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم مصنوعی بارش سے جیتی تھی۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچ ہاری تھی، ایک میں اس نے کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا اور انگلینڈ نے ڈرا کیا تھا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو یہ ہدف 10 اوورز میں پورا کرنا تھا لیکن بارش ہوگئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ کے برتری کے ساتھ آگے بھیج دیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کے بیان پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سارہ میر نے فیاض الحسن چوہان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ عمران خان کی نفرت سے اتنے دیوانے ہوچکے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
اظہر خان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جس نے عمران خان کو ستایا وہ ذہنی مریض بن چکا ہے۔ صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ شاونزم اور شاونزم کی کوئی حد ہونی چاہیے۔
مزیدپڑھیں :بچے کی پیدائش پر دادا دادی کو بھی چھٹی ملے گی، نیا قانون نافذ العمل ہو گیا


