ریاض (سپورٹس ڈیسک) ریاض میں جاری ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 3 صفر سے شکست دی، پہلے سنگلز میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی، دوسرے سنگلز میں اویس منیر نے خوب مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کیا۔ پھر تھائی کھلاڑی نے فریم کلیئرکردیا۔
ڈبلز میں بھی پاکستانی جوڑی تھائی لینڈ کو نہ روک سکی، اس طرح تھائی لینڈ نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے سکور سے جیت لی۔
تھائی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین ایونٹس میں پانچ تمغے جیتے، پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا۔
مزیدپڑھیں :پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے،آرمی چیف


