Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کرکٹ ٹیم میں اُکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں، محسن نقوی نے سرفراز احمد کو لاہور بلا لیا

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے لاہور بلالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور دیگر مسائل حل کیلئے چیئرمین پی سی بی سرفرازاحمد سے مشاورت کرینگے۔

سابق کپتان سرفراز احمد پری سیزن فٹنس کیمپ کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کررہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد 7 ماہ بعد ایک مرتبہ پھر سے وائٹ کِٹ زیبِ تن کرنے کے لیے تیار ہیں،

سعودی گروپ نےشیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئر حاصل کرلئے

یہ بھی پڑھیں