Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

نیاکپتان کون ہوگا؟چیئرمین پی سی بی کا جواب آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے سابق کرکٹرز نے ملاقات کی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد کرکٹ کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان بٹ، اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم اور محمد سمیع سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق اسٹارز کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتربنانےکا مشورہ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے سخت سوال کیے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا گیا کہ بابراعظم کپتان رہیں گے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں