Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض، عبدالرزاق ، منیجر منصور رانا بھی فارغ

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں سرجری آپریشن شروع کردیا،کرکٹ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کےساتھ ٹیم منیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے فارغ کردیا ۔چیئرمین پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ۔

اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اور جن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی

انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں