Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب کے دوران گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں