Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ایشین چیمپئنز ٹرافی ، فنڈز کی عدم فراہمی ،ہاکی ٹیم ادھار لیکر چین روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکمران طبقے کی نااہلی، عدم توجہ کے باعث چین میںشروع ہونیوالی ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم اُدھار ائیر ٹکٹس لے کر روانہ ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم کو چین میں 8 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں کریڈٹ پر ٹکٹیں خریدنا پڑیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کیلئے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔خیال رہے کہ چین میں ہونیوالی ایشین چیمپئن شپ 8 ستمبر سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے جس میں پاکستان، انڈیا اور میزبان چین سمیت ایشیا کی 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیرس میں ہونے والے اولمپکس 2024 میں پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کرپائی تھی۔
نیب حکام کی ذولفی بخاری کی جائیداد قرقی کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر

یہ بھی پڑھیں