Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد آئندہ چند دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا

ممبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ آئی سی سی کے چند ممبران اگلے 10 دنوں میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لینے پاکستان کا دورہ کریں‌گے

یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا . توقع ہے کہ اس سے ٹورنامنٹ کے شیڈول اور ٹکٹنگ کی تفصیلات کے باضابطہ اعلان کی راہ ہموار ہوگی۔

“آئی سی سی کے وفد کے دورے کے فورا بعد شیڈول اور ٹکٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا،”پاکستان ایونٹ کی میزبانی کے لیے اپنی تیاریوں میں‌ مصروف عمل ہے ، شیڈول کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر زور شور سے جاری وساری ہے

یہ بھی پڑھیں