Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں پاکستان کی پہلی خاتون امپائرنامزد

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ کا تاریخی کارنامہ۔سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد،سلیمہ امتیاز اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

اس نامزدگی کے ساتھ، سلیمہ امتیاز اب دو طرفہ بین الاقوامی سیریز کیساتھ آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں شرکت کرسکیں گی۔ ان کی پہلی اسائنمنٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ ہوگی۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری قوم کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔ مجھے ایسے مواقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی نامزدگی مزید خواتین کو پاکستان میں امپائرنگ کرنے کی ترغیب دے گی، انہوں نے مزید کہا، “مجھے امید ہے کہ یہ پہچان دوسری خواتین کو اس راستے پر چلنے کی ترغیب دے گی۔”پی سی بی نے آئندہ کرکٹ سیزن کے لیے میچ آفیشلز کی فہرست کا بھی اعلان کر دیا ہے جس میں سلیمہ امتیاز نمایاں کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں