فیصل آباد(نیوزڈیسک) سابق پاکستانی کھلاڑی اور موجودہ امپائر، علیم ڈار چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے اختتام کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔اس بات کا اعلان کمنٹیٹر طارق سعید نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے ایک میچ کے دوران کیا۔
پاکستانی ایمپائر انتہائی دباؤ کے حالات میں اپنی غیر جانبداری اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کیلئے مشہور ہیں۔ ان کے پاس دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں 448 بین الاقوامی میچوں کی کارکردگی کا عالمی ریکارڈ ہے۔علیم ڈار 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کئے گئے تھے۔
علیم ڈار نے گزشتہ سال مارچ میں بین الاقوامی امپائرنگ سے چھٹی لینے کے بعد پاکستان کے اندر میچوں کی امپائرنگ کرتے رہے، اپنی توجہ صرف اپنے تھیلیسیمیا ہسپتال کے ذریعے غریبوں کی مدد پر مرکوز کر رہے ہیں۔
سابق پاکستانی کرکٹر نے علیم ڈار فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جو کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو مفت ایمبولینس خدمات، مزدور طبقے کیلئے تعلیم اور ملازمتوں کیلئے تربیت کیساتھ ساتھ بلڈ بینک اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی منتقلی فراہم کرتی ہے۔
تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی خرابی ہے جو الفا یا بیٹا گلوبن چینز کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے، جو خون کے سرخ خلیات کی ناکافی یا غیر معمولی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف علامات اور پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ خرابی کی سنگین شکلوں میں زندگی بھر خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ علیم ڈار اپنی توجہ صرف اور صرف پسماندہ افراد کی مدد پر مرکوز کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات



