Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں، شعیب ملک نے بھارت میں شادی کی تھی لیکن ان کی علیحدگی ہوچکی، محسن خان کی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔
مزیدپڑھیں :بھارت ، آن لائن فراڈ ،جعلی سماعت کے ذریعےلاکھوں ڈالرز ہتھیا لیے گئے

یہ بھی پڑھیں