Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بھارت ، آن لائن فراڈ ،جعلی سماعت کے ذریعےلاکھوں ڈالرز ہتھیا لیے گئے

بھارت میں ایک منفرد اور حیران کن آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے، جس میں جعل سازوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے جعلی چیف جسٹس ڈی وائی چندراچڈ کے طور پر ظاہر ہوکر معروف کاروباری شخصیت سے 8 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ہتھیا لیے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ جعل سازی کی گئی سماعت پہلی بار سامنے آئی ہے جس میں کسی اعلیٰ عدلیہ کی نقلی پیشی کی گئی۔

یہ واقعہ 82 سالہ ایس پی اوسوال، جو وردہمان گروپ کے چیئرمین ہیں، کی شکایت پر سامنے آیا۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 6 لاکھ ڈالرز کی رقم بھی برآمد کی ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدگی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کیس اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جہاں جعل سازوں نے سپریم کورٹ کی جعلی سماعت کا انعقاد کیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک تجارتی شخصیت کے لیے سنگین مسئلہ ہے بلکہ ملک میں آن لائن دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ انوکھی واردات اب تک کی سب سے بڑی دھوکہ دہی ہے جس میں ایک اعلیٰ شخصیت کو جعل سازی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس نے سماجی اور قانونی دونوں محاذوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بخار اور درد کے علاج کیلئےیہ دواہرگز نہ خریدیں، ڈریپ نے خبردار کر دیا

یہ بھی پڑھیں